مردان ،کم سن طالب علم پر تشدد کرنیوالا سکول ٹیچر کیخلاف تحقیقات کا حکم

مردان ،کم سن طالب علم پر تشدد کرنیوالا سکول ٹیچر کیخلاف تحقیقات کا حکم

مردان( بیورورپورٹ) کم سن طالب علم پر تشدد کرنے والے سکول ٹیچر کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیاگیا گذشتہ روز طورو کے گورنمنٹ پرائمری سکول ٹھیکدار کلے کے ہیڈٹیچر عبدالرشید نے غیر حاضری پر کلاس اول کے طالب علم محمد عامر پر شدید جسمانی تشدد کی تھی جس کی خبریں میڈیا پر آنے کے بعد ہفتہ کے روز سب ڈویژنل ایجوکیشن آفیسر عبدالحلیم نے مذکورہ سکول کا دورہ کرکے متاثرہ بچے محمد عامران کے والد محمد جمیل اور سکول کے اساتذہ کے بیانات ریکارڈ کئے اورمعززین علاقہ سے بھی ملے ایس ڈی او عبدالحلیم کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلز میں کہاگیاہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سکول کے ہیڈ ماسٹر عبدالرشید کو معطل کردیاگیا اوران کی جگہ نائب مدرس کو سکول کاانچارج لگادیاگیاہے جبکہ مردان خاص سرکل کے اے ایس ڈی ای او روح اللہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیاگیا ہے جو واقعے کی مکمل تحقیقات کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...