پورن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

پورن میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

پورن(نمائندہ پاکستان ) شانگلہ میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری بارش اور برف باری کا سلسلہ تھم گیا سیاحتی مقام یختنگی کے مقام پر شدید برف باری کیوجہ سے رات گئے تک روڈ بند رہاجبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جس کیوجہ سے شانگلہ کے کئی علاقے تاریکیوں میں ڈوب گئے پورن سے یختنگی تک روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اس سلسلے میں تحصیل ناظم راجہ عثمان نے بھی یختنگی روڈ کا دورہ کیا اور انہوں نے خود اپنی نگرانی میں روڈ صاف کیا انہوں نے ٹھیکہ دار کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ روڈ کی بندش کیوجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے ہم سب کو عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہویئے ایک ساتھ کام کرنا چاہئے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہوں تحصیل ناظم راجہ عثمان نے کہا کہ میں واپڈا والوں سے رابطے میں ہوں انشاء اللہ آج بجلی بحال ہوجائیگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...