پولیس اہلکار شریف شہریوں سے مثبت رویہ اپنائیں ،ڈی پی او مردان

پولیس اہلکار شریف شہریوں سے مثبت رویہ اپنائیں ،ڈی پی او مردان

مردان(بیورورپورٹ)ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا ہے کہ معزز اور شریف شہریوں کے ساتھ بہترین اخلاق اور مثبت رویہ سے پیش آئیں اورا ن کے جان ومال کی تحفظ کے لئے اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں وہ اپنے دفتر میں ضلع بھر کے پولیس اسٹیشن کے محرران اور مدد محرران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے انہوں نے محرراورمدد محرران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ عزت او رخوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں کیونکہ اسلامی تعلیمات بھی ہمیں خوش اخلاقی کا درس دیتاہے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے مزید کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کی کاوشوں سے کمیونٹی پولیسنگ، اخلاقیات اور پولیس کے رویوں کو بہتر بنانے کیلئے کافی اقدامات کئے گئے ہیں۔ محکمہ پولیس میں کرپشن اور بد اخلاقی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس اسٹیشن میں آنے والے معزز شہریوں کے ساتھ اخلاق اور مثبت رویہ سے پیش آئیں،اور ان کو درپیش مسائل کی فوری حل کیلئے مکمل تعاون کو یقینی بنائے تاکہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم ہو او ر عوام الناس بھی قیام آمن اور جرائم کی بیخ کنی میں پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھ سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...