کمالیہ،رجانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ،15 افراد زخمی

کمالیہ،رجانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ،15 افراد زخمی
کمالیہ،رجانہ روڈ پر ٹریفک حادثہ،15 افراد زخمی

  


کمالیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)رجانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 15 افرادزخمی ہوگئے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق کمالیہ میں رجانہ روڈ پرمنڈی موڑ کے قریب دھند کے باعث مسافر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں ایک ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 15 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید : گجرات


loading...