بھارت میں دھماکہ ،دو سیکیورٹی اہلکار زخمی

بھارت میں دھماکہ ،دو سیکیورٹی اہلکار زخمی
بھارت میں دھماکہ ،دو سیکیورٹی اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے علاقے مانی پور میں دھماکے سے دو بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانی پور کے علاقے لامفال میں دو سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہے تھے کے راستے میں ان پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔زخمی ہونے والوں میں رشیندر جٹ اور براجیش سنگھ شامل ہیں جن کے عمریں بالترتیب 24اور 28سال ہیں ۔دونوں زخمی اہلکاروں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔بھارتی پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔بھارتی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو پکڑ کر سخت کارروائی کی جائے گی۔