وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ”نظام صلوة“ متعارف کرانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ”نظام صلوة“ متعارف کرانے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں ”نظام صلوة“ متعارف کرانے کا فیصلہ

  


اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام فرقوں کیلئے ایک ہی وقت میں نماز کی ادائیگی کا نظام متعارف کرانے کا ایک بار پھر فیصلہ کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ وہ ”نظام صلوة“ کیلئے چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے رابطے کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام صوبے ڈسٹرکٹ لیول پر نمازوں کے اوقات کار کیلئے ایک فہرست تیار کریں گے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مئی 2015ءمیں وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی وقت پر اذان اور نماز کا نظام متعارف کرایا گیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسلام آباد میں ایک ہی وقت پر اذان اور نماز کے اوقات کار طے کرنے سے پہلے اہلحدیث، حنفی (دیو بندی اور بریلوی) اور اہل تشیع فرقوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے فروغ کیلئے ملک بھر میں ”نظام صلوة“ کے نفاذ کیلئے بھی یہی طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ”نظام صلوة“ پر عملدرآمد کی ذمہ داری صوبائی انتظامیہ کی ہوگی اور ان کی وزارت کو اس سلسلے میں تمام صوبوں کی جانب سے ابھی تک انتہائی مثبت ردعمل ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں تقریباً 80 فیصد مساجد نظام صلوة پر عملدرآمد کر رہی ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی ایسا ہی ہو۔ انہوں نے اس نئے نظام کے نفاذ سے متعلق کوئی وقت دینے سے تو گریز کیا البتہ اسے حکومت کی ترجیح ضرور قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ایک ہی وقت پر جمعہ کے اجتماع کے انعقاد سے متعلق فیصلہ بعد میں لیا جائے گا۔

پاکستان کامیزائل سسٹم دنیامیں تیسرے نمبرپرہے :ڈاکٹرثمرمبارک مند

دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت دعوﺅں کے برعکس اسلام آباد میں نظام صلوة پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریباً 700 مساجد ہیں جن میں سے چند کی انتظامیہ ہی نئے نظام پر عملدرآمد کر رہی ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...