نیلم جہلم سرچارج کی مد میں بجلی صارفین سے مزید اربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ

نیلم جہلم سرچارج کی مد میں بجلی صارفین سے مزید اربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
نیلم جہلم سرچارج کی مد میں بجلی صارفین سے مزید اربوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) حکومت نے بجلی صارفین سے مزید اربوں روپے وصول کرنے کے نیلم جہلم سرچارج ایک سال کیلئے مزید نافذ کرنے اور صنعتی صارفین کو تین روپے فی یونٹ ریلیف جون 2017ءجاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے سمری ای سی سی کو ارسال کردی ہے۔ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے بجلی صرفین پر 10 پیسے فی یونٹ سر چارج 31 دسمبر 2016ءکو غیر موثر ہوچکا ہے۔ نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے کیلئے واپڈا کو فنڈز کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث تمام بجلی صارفین پر نیلم جہلم سرچارج دسمبر 2017ءتک نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیلم جہلم سے واپڈا کو 6 تا 8 ارب وصول ہوں گے۔

چین نے 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے: وزیراعلیٰ خیبر پی کے

مزید :

بزنس -