ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے پاکستانی آﺅٹ، وہاب ریاض کی کیرئیر بیسٹ 20 ویں پوزیشن

ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے ...
ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے پاکستانی آﺅٹ، وہاب ریاض کی کیرئیر بیسٹ 20 ویں پوزیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے تحت پاکستان کے مرد بحران یونس خان کی 6 درجے ترقی ہوئی ہے جبکہ وہاب ریاض نے بھی کیرئیر کی بہترین پوزیشن حاصل کر لی ہے تاہم ٹاپ ٹین باﺅلرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی بننے سے 23 رنز کی دوری پر
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری بلے بازوں کی رینکنگ کے مطابق آسٹریلین کپتان سٹیو سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسری اور انگلینڈ کے جو روٹ کی تیسری پوزیشن ہے۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ میلبورن کے میدان پر ڈبل سنچری بنانے والے اظہر علی کا اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے جبکہ یونس خان بھی تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے باعث 6 درجے ترقی پا کر 13 ویں نمبر سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ڈی کوک آٹھویں، اے بی ڈویلیئرز نویں اور ہاشم آملہ دسویں نمبر پر ہیں۔

محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے طلب کرلیا گیا
باﺅلرز ی فہرست میں بھارت کے ایشوین پہلے نمبر پر ہی موجود ہیں جبکہ رویندرا جدیجہ کا دوسرا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ چوتھے، جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین پانچویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے، انگلینڈ ہی کے سٹورٹ براڈ ساتویں، جنوبی افریقہ کے ربادا آٹھویں، جنوبی افریقہ ہی کے فلینڈر نویں اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یاسر شاہ سترہویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ وہاب ریاض نے کیرئیر کی بہترین 20 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

مزید :

کھیل -