جاپانی زبان میں ہاتھ کی درمیانی انگلی دکھانے کا کیا مطلب ہو تا ہے؟جان کر آپ ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے
ٹوکیو (نیوز ڈیسک) دنیا کے اکثر ممالک میں ایک انگلی کے اشارے کو معیوب اور توہین آمیز سمجھاجاتا ہے لیکن جاپان میں نہ صرف اسے برا نہیں سمجھا جاتا بلکہ اس کا کچھ بہت ہی اچھا مطلب لیا جاتا ہے۔
جاپانی اشاروں کی زبان میں ہاتھ کی درمیانی انگلیوں میں سے ایک کو دکھانا جاپانی لفظ 'ani' کے مترادف ہے جس کا مطلب ”بڑا بھائی“ ہے، جبکہ درمیان والی دو انگلیاں باری باری دکھانا لفظ 'Kyoudai' کے مترادف ہے جس کا مطلب بھائی یا بہن ہے۔
جاپانی بچوں کو شروع سے ہی ہر انگلی کے ساتھ منسوب نام کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ انگوٹھا باپ کو ظاہر کرتا ہے جبکہ شہادت کی انگلی ماں کو ظاہر کرتی ہے۔ درمیانی انگلی بھائی اور انگوٹھی والی انگلی بہن کو ظاہر کرتی ہے، اسی طرح چھوٹی انگلی بے بی فنگر کہلاتی ہے۔
اگرچہ جاپانیوں کے ہاں ہر انگلی ایک مقدس رشتے کی علامت ہے لیکن انگریزی فلموں میں انگلی دکھانے کا انتہائی بیہودہ مطلب لیا جاتا ہے اور اب ان فلموں کے ذریعے جاپانی بھی آگاہ ہورہے ہیں کہ باقی دنیا اس کاکچھ اور مطلب لیتی ہے۔