آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین پہنچ گئی

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین پہنچ گئی
آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، پاکستان کرکٹ ٹیم برسبین پہنچ گئی

  


برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلنے کیلئے برسبین پہنچ گئی ہے جہاں وہ 13 جنوری کو میدان میں اترے گی۔

محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے طلب کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق کپتان اظہر علی، محمد رضوان، محمد عرفان، راحت علی، شعیب ملک اور عماد وسیم سمیت پاکستان کا ون ڈے سکواڈ برسبین پہنچا۔ ذرائع کے مطابق آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو بھی طلب کر لیا گا ہے جو سولہویں ممبر کی حیثیت سے جلد ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سہیل خان اور یاسر شاہ کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی پہلے میچ سے پہلے برسبین میں ٹیسٹ سیشنز میں حصہ لے گی۔

ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے پاکستانی آﺅٹ، وہاب ریاض کی کیرئیر بیسٹ 20 ویں پوزیشن

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 13 جنوری کو گابا برسبین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 15 جنوری کو میلبورن، تیسرا میچ 19 جنوری کو پرتھ میں، چوتھا میچ 22 جنوری کو سڈنی میں اور پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل


loading...