کورے اینڈرسن کا لاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

کورے اینڈرسن کا لاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست ...
کورے اینڈرسن کا لاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا

  


آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 27 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے جیت لی ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 194 رنز کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں محض 167 رنز ہی بنا سکی۔

ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے پاکستانی آﺅٹ، وہاب ریاض کی کیرئیر بیسٹ 20 ویں پوزیشن

تفصیلات کے مطابق بے اوول میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے کین ولیم سن کے 60 اور کورے اینڈرسن کے 94 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

جیمز نشام صرف 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 36 کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ کی گر گئی اور کولن منرو بغیر کھاتہ کھولے آﺅٹ ہو گئے۔ مجموعی سکور میں صرف 5 رنز کے اضافے کے بعد ٹام بروس بھی 5 رنز بنا کر چلتے بنے اور یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی۔ اس موقع پر کورے اینڈرسن میدان میں آئے اور کین ولیم سن کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 124 رنز جوڑے۔ کورے اینڈرسن نے بنگلہ دیشی باﺅلرز پر خوب لاٹھی چارج کیا اور 41 گیندوں پر 10 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 94 رنز بنا ڈالے۔ کین ولیم سن نے بھی خوب جارحانہ بلے بازی کی اور 57 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے اچھی باﺅلنگ کی اور 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مصدق حسین نے 1 وکٹ حاصل کی۔ مشرفی مرتضیٰ سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 3.2 اوورز میں 42 رنز دئیے تاہم کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی کا آغاز تو کافی اچھا رہا اور اوپنرز نے 44 رنز کا پارٹنرشپ قائم کی تاہم اس موقع پر تمیم اقبال 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 82 کے مجموعی سکور پر سومیا سرکار بھی ہمت ہار بیٹھے اور 42 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئے۔ 97 کے مجموعی سکور پر صابر رحمان بھی 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ 122 کے مجموعی سکور پر بنگلہ دیش کی چوتھی وکٹ گری اور محمود اللہ بھی 18 کے انفرادی سکور پر آﺅٹ ہو گئے۔ دیگر بلے بازوں میں مصدق حسین نے 12، نور الحسن نے 7 اور روبیل حسین نے 1 سکور بنایا۔ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنا سکی اور 27 رنز کیساتھ شکست سے دوچار ہوئی۔

محمد حفیظ کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے طلب کرلیا گیا

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سینٹنر اور کین ولیم سن نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل


loading...