اگر آپ بھی سردیوں میں گاڑی کے شیشے دھندلاجانے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو آسان ترین نسخہ آزمائیں اور اس مشکل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پائیں

اگر آپ بھی سردیوں میں گاڑی کے شیشے دھندلاجانے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو ...
اگر آپ بھی سردیوں میں گاڑی کے شیشے دھندلاجانے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو آسان ترین نسخہ آزمائیں اور اس مشکل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)سردیوں میں جہاں گاڑی کو سٹارٹ کرنے میں دشواری پیش آتی ہے وہیں گاڑی کے شیشوں بھی دھندلا جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرائیو کرتے ہوئے کافی مشکل پیش آتی ہے۔آئیے آپ کو ایک آسان ترین نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اس مشکل سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ ایک جراب کو ریت یا بلیوں کے لئے استعمال کی جانے والی ریت (Cat Litter)سے بھر دینا ہے ، اس کے بعد جراب کو ایک اور ایک جراب میں ڈال دیں تاکہ ریت اس میں سے باہر نہ گرے۔اب اس ریت سے بھری جراب کو چاہیں تو گاڑی کی سیٹوں کے نیچے یا سامنے والے شیشے کے پاس رکھ دیں۔کچھ دن میں آ پ محسوس کریں گے کہ گاڑی کے شیشے دھندلا نا کم ہوگئے ہیں کیونکہ ریت آپ کی گاڑی میں موجود تمام نمی جذب کرلے گی۔آپ چاہیں تو کچھ دن بعد ریت کو تبدیل کرسکتے ہیں تاکہ گاڑی کے شیشے صاف رہیں۔


Car Windows Fog by dailypakistan

مزید :

ڈیلی بائیٹس -