نواز شریف کے مودی کیساتھ ذاتی تعلقات اچھی بات نہیں ،جہانگیر ترین

نواز شریف کے مودی کیساتھ ذاتی تعلقات اچھی بات نہیں ،جہانگیر ترین
نواز شریف کے مودی کیساتھ ذاتی تعلقات اچھی بات نہیں ،جہانگیر ترین

  


لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیساتھ ذاتی تعلقات اچھی بات نہیں ہے۔ رہنما پی ٹی آئی نے گفتگو کے دوران کہا کہ لوٹ مار کرنے کیلئے نواز شریف حکومت میں آتے ہیں۔ آئندہ الیکشن کیلئے ابھی سے بھرپور تیاری ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑی اچھے اور مینجمنٹ بہت خراب ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...