قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے:پرویز ملک

قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے:پرویز ملک
قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے:پرویز ملک

  


لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ لیگی قیادت پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے، انتشار کی سیاست کرنے والے کبھی ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے،بار بار ناکامیوں کے باوجود ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والوں کی اپنی کھوٹی ہو چکی ہے ،قوم تخریبی سیاست کرنے والوں کے چہروں اور ان کے عزائم کو پہچان چکی ہے، ملک جس تیز رفتاری سے ملک ترقی کی طرف گامزن ہے مخالفین اس سیخائف ہیں کہ اگر اسی طر ح عوامی فلاح کے جاری منصوبے مکمل ہو گئے تو ان کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

پانامہ میں جن کے نام آئے ان کو جیل جانا ہوگا:عمران خان

لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ترقی کے اس سفر کو الزامات کے باوجود جاری رکھے گی،نئے منصوبوں کے فیتے کٹتے رہیں گے،اور2018ء تک نہ صرف لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی بلکہ دہشت گردی پر بھی قابوب پا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگانا آسان لیکن اسے ثابت کرنا سب سے زیادہ مشکل ہے۔اور الزام خان بھی یہی کام کرہا ہے،وہ ایک جھوٹا شخص ہے اور جب جھوٹا شخص عوام کی عدالت میں جائے گا، عوام اسے نہ صرف مسترد کردیں گے بلکہ بر ابھلا بھی کہیں گے۔وہ2018ء کے انتخابات الزامات کی بنیا د پر لڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سوائے لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے عوام خدمت کا تو کوئی کام کر نہیں سکے ۔

مزید : لاہور


loading...