سٹریٹ کرائم میں ملوث تین چھوٹی عمر کے ملزمان گرفتار

سٹریٹ کرائم میں ملوث تین چھوٹی عمر کے ملزمان گرفتار
سٹریٹ کرائم میں ملوث تین چھوٹی عمر کے ملزمان گرفتار

  


کراچی(آن لائن)کراچی پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث تین چھوٹی عمر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزمان100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سٹریٹ کرائم بے قابو ہوگئے۔ سٹریٹ کرائم میں بچے بڑوں کے بھی استاد بن گئے۔ کراچی بوٹ بیسن پولیس نے سٹریٹ کرائم کی سینچری کرنے والے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔گرفتارملزمان کی عمریں18 سال سے بھی کم ہیں۔

او پی سی نے سکاٹ لینڈ میں مقیم اوورسیز پاکستانی کو 66 لاکھ روپے واپس دلا دیے

ملزمان پولیس کو کئی بڑی اور سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں منظم شاہ زیب عرف چیتا،الیاس عرف چھرا نعمان عرف شاہ رخ شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان ڈیفنس، کلفٹن اور بوٹ بیسن میں 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم منظم شاہزیب عرف چیتا کے بارے مین انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گولیمار میں رینجرز سے مقابلے کے دوران چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا کر فرار ہوا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں ہیں۔

مزید : کراچی


loading...