’ہمیں گھر بھیج دیں‘ لودھراں حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیوروں نے ایسا کام کردیا کہ جان کرخواجہ سعد رفیق کی پریشانی کی حد نہیں رہے گی

’ہمیں گھر بھیج دیں‘ لودھراں حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیوروں نے ایسا کام کردیا ...
’ہمیں گھر بھیج دیں‘ لودھراں حادثے کے بعد ٹرین ڈرائیوروں نے ایسا کام کردیا کہ جان کرخواجہ سعد رفیق کی پریشانی کی حد نہیں رہے گی

  


ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لودھراں ٹرین حادثے میں ڈرائیور کو ذمہ دار قرار دینے اور اس کیخلاف مقدمہ درج کرنے پر ڈرائیورز نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور ملتان کے 200 ڈرائیوروں نے احتجاجاً ریٹائرمنٹ کی درخواستیں بھی ریلوے حکام کو جمع کرا دی ہیں جس کے باعث محکمہ ریلوے میں بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

سعودی شہری نے پاکستانی سے 60 لاکھ روپے کی گاڑی خرید لی، لیکن لے کر گھر پہنچا تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، پاکستانی شہری نے کیسے بے وقوف بنایا؟ جان کر آپ بھی چکرا جائیں

تفصیلات کے مطابق خانیوال رننگ سٹاف کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں ڈرائیورز شریک ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی حادثے کے بعد انتظامیہ نچلے طبقے کو قصور وار ٹھہرا دیتی ہے اور افسران کو صاف بچا لیا جاتا ہے۔ رننگ سٹاف کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ دھند کے دوران پھاٹک کے گیٹ کیپر کو پٹاخے دیئے جاتے ہیں جو ریلوے ٹریک پر لگائے جاتے ہیں تاہم کافی عرصے سے ریلوے افسران پٹاخوں کی مد میں جاری ہونے والی رقم میں خورد برد کر رہے ہیں اور گیٹ کیپر کو پٹاخے ہی نہیں ملتے۔

اگر آپ بھی سردیوں میں گاڑی کے شیشے دھندلاجانے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں تو آسان ترین نسخہ آزمائیں اور اس مشکل سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا پائیں

ذرائع کے مطابق رننگ سٹاف کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ریٹائرمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں اس لئے ہم نے احتجاجاً اپنے استعفے ریلوے حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔

مزید : ملتان


loading...