راحیل شریف نے حکومتی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پارلیمینٹ نے جس کام سے انکار کیا، وہ راحیل شریف نے کردکھایا

راحیل شریف نے حکومتی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پارلیمینٹ نے جس کام سے انکار ...
راحیل شریف نے حکومتی امیدوں پر پانی پھیر دیا، پارلیمینٹ نے جس کام سے انکار کیا، وہ راحیل شریف نے کردکھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ بن چکے ہیں اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ناصرف اس کی تائید کر چکے ہیں بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس میں ان کی حکومت کی مرضی اور منشاءضرور شامل ہو گی لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے اس معاملے کے ایک ایسے پہلو پر روشنی ڈالی ہے جو یقینا قابل غور ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ نے جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی فوجی اتحاد کے سربراہ کی تعیناتی کی تائید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے جنرل (ر) راحیل شریف کی تعیناتی کی تفصیلات کا نہیں پتا لیکن ان کی سعودی عرب میں تعیناتی میں ہماری حکومت کی منشا ضرور شامل ہو گی اور ان کی تعیناتی کیلئے جی ایچ کیو سے کلیئرنس بھی ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے مسلم ممالک کے اتحاد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ساری امہ کو اس اتحاد میں ہونا چاہیے کیونکہ برما سے لے کر فلسطین تک مسلمانوں کی جو تباہی ہوچکی ہے اس کے بعد ہمیں اختلافات بھلا کر اس اتحاد میں شامل ہونا چاہیے۔

وہ ایک غذا جو آپ کی مردانہ طاقت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ کرے

لیکن اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے اس فوجی اتحاد کی سربراہی قبول کی ہے جس کا حصہ پاکستان کی پارلیمینٹ نے بننے سے انکار کر دیا تھا، اور یہ بہت بدقسمتی ہے ۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی کی تصدیق کردی
واضح رہے کہ خواکہ آصف نے مزید کہا تھا کہ یہ اتحاد پہلے 34 ممالک کا تھا لیکن اب یہ 39 ممالک تک پھیل گیا ہے جو خوش آئند ہے۔ کسی سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک نیا عہدہ لینے پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر یا موجودہ حکومت کے دورانئے میں جو بھی ریٹائرڈ جنرلز کوئی عہدہ لیتے ہیں تو اس کی کلیئرنس ہوتی ہے۔

وفاق کی تعریف او ر دو صوبائی حکومتوں کے خلاف بیان کے بعد پی سی بی نے شاہد آفریدی کے لیے فارمولا تیار کر لیا ،نجم سیٹھی نے چائے پر آنے کی دعوت بھی دے دی

مزید :

اسلام آباد -