”کھلاڑیوں آگے آجاﺅ “عمران خان کا ایسا اعلان کہ جلسے میں بد نظمی پھیل گئی

”کھلاڑیوں آگے آجاﺅ “عمران خان کا ایسا اعلان کہ جلسے میں بد نظمی پھیل گئی
”کھلاڑیوں آگے آجاﺅ “عمران خان کا ایسا اعلان کہ جلسے میں بد نظمی پھیل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی روایات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بہاولپور کے جلسے میں بھی شدید بد نظمی کا مظاہر ہ کیا ۔جلسے میں عمرا ن خان نے کہا کہ کھلاڑیوں آگے آجاﺅ جس پر پنڈال میں موجود کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹنے کا بھی انتظار نہ کیا اور سٹیج کی جانب بھگدڑ مچ گئی ۔

سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،20 مشکوک افراد گرفتار
تفصیل کے مطابق بہاول پور جلسے میں بھرپور انتظام کیا گیا اور سٹیج سے 100میٹر کے فاصلے پر خار دار تاروں سے رکاوٹ کھڑی کی ۔جلسے کے دوران عمران خان نے اپنے کارکنوں کی سٹیج کی طرف آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کھلاڑیوں آگے آجاﺅ جس پرکارکنوں نے سٹیج کے آگے لگی ہوئی رکاوٹوں کے ہٹنے کا بھی انتظار نہ کیا اور کارکنوں نے سٹیج کی طرف بڑھنا شروع کردیا جس سے پنڈال میں بھگدڑ مچ گئی اور شدید بد نظمی دیکھی گئی ۔

مزید :

بہاول پور -