ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے: فاروق ستار

ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے: فاروق ستار
ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے: فاروق ستار

  


کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے،کراچی میں دیرپا منصوبے بنائے جائیں گے،تعمیر و ترقی کا دیرپا سلسلہ شروع کریں گے،وسائل محدود مگر عزائم لامحدود ہیں،ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے.

پانامہ میں جن کے نام آئے ان کو جیل جانا ہوگا،عمران خان

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی کو ایشیاء کا صاف ستھرا اور پرامن شہر بنائیں گے،ہم بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے کراچی میں دیرپا منصوبے بنائیں جائیں گے،جلسے کی کامیابی سے حوصلہ افزائی ہوئی،ووٹر اور سپوٹرز نے بھرپور تائید کی،اب ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے،تعمیر و ترقی کا دیرپاسلسلہ شروع کریں گے۔فاروق ستارنے کہاکہ ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے،وسائل محدود مگر عزائم لامحدود ہیں،مخصوص یوسیز کو ماڈل یوسیز میں تبدیل کردیں گے،سو روز ہ مہم میں 4سو گلیاں اور سڑکیں پختہ کی جائیں گی،ملیر کی100گلیاں،سڑکیں پختہ،خوبصورت بنائیں گے،پورے کورنگی ضلع میں چارسو گلیاں سڑکیں پکی کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس مثالی و منفرد کام پر جتنی شاباش دی جائے کم ہے۔

مزید : کراچی


loading...