خواتین کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتیں حکومتی دعوؤں کی نفی ہے : سعدیہ سہیل رانا
لاہور(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ خواتین کے قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتیں حکومتی دعوؤں کی نفی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ خواتین کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا.
سیالکوٹ میں سوتیلی ماں نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا کر ذہنی طور پر مفلوج کردیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین ونگ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں کی موجودگی میں خود ساختہ پنچائیتوں اور جرگوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ جن کی طرف سے ایسی وحشیانہ و ظالمانہ سزاؤں کے احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ ایسی پنچائیت کے کرتا دھرتا اور اس کے فیصلوں پر عمل کرنے والے دونوں قانون کی نظروں میں مجرم ہیں جنہیں سخت سزاؤں کے ذریعے عبرت کی مثال بنا کرہی ایسی پنچائیتوں اور جرگوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے جو ریاست کے اندر ریاست بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دعوؤں کی حد تک محدود ہے عملی طور پر حکومت نام کی چیز خوردبین سے بھی نظر آنے سے قاصر ہے۔