نواز شریف کو انڈر 19کھیلنے کا شوق ہے ،جس عمر میں غریب کا شناختی کارڈ نہیں بنتا ،ان کے بچے ارب پتی بن جاتے ہیں :شیخ رشید

نواز شریف کو انڈر 19کھیلنے کا شوق ہے ،جس عمر میں غریب کا شناختی کارڈ نہیں بنتا ...
نواز شریف کو انڈر 19کھیلنے کا شوق ہے ،جس عمر میں غریب کا شناختی کارڈ نہیں بنتا ،ان کے بچے ارب پتی بن جاتے ہیں :شیخ رشید

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انڈر 19کھیلنے کا شوق ہے ،جس عمر میں غریبوں کے بچوں کا شناختی کارڈ نہیں بنتا اس عمر میں نواز شریف کے بچے ارب پتی بن جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک کو تباہ کر دیا لیکن انصاف کے نظام پر پورا یقین ہے ،پاناما کیس میں وہ اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔

سی پیک منصوبے کا حجم 46 ارب ڈالر سے بڑھ کر 54 ارب ڈالر ہو گیا ہے ٗ مزید بھی بڑھ سکتا ہے: احسن اقبال

بہاولپور میں تحریک انصا ف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے دو دفعہ پولیس کو بیان ریکارڈ کرائے ،بھارت اور بنگلہ دیش میں بھی رہنما سیکیورٹی اداروں کو بیانات قلمبند کراتے ہیں تو پھرنواز شریف ایسا کیوں نہیں کرتے ،وزیراعظم نے اداروں کو تباہ کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے دودھ پینے سے مر رہے ہیں ،مائیں ہسپتالوں کے فرش پر سردی سے مر رہی ہیں اور تمام دوائیاں جعلی ہیں ،اس ملک کو کس طرف لے کر جا یا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے پاناما کیس نواز شریف کو انجام تک پہنچائے گا ،اللہ بہت بڑا ہے،اس کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں ۔ایاز صادق کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قومی اسمبلی میں میرا سپیکر بند رکھا گیا ،قربان جاﺅں ایاز صادق کے ،ہم نے سپیکر سے نواز شریف کا کیس الیکشن کمیشن جو بھجوانے کے لیے کہا تو انہوں نے عمران خان کا کیس بھیج دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کش سیاستدان ہوں ،اپنا تابوت اپنے کندھے پر رکھ کر باہر نکلتا ہوں۔اس موقع پر انہوں نے فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ نہ بنا یا اور کہا کہ فضل الرحمان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا ۔

مزید : قومی


loading...