قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر قبول نہیں ہوتے: شاہ محمود قریشی

قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر قبول نہیں ہوتے: شاہ ...
قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر قبول نہیں ہوتے: شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر یہ فیصلے قبول نہیں ہوتے ، ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

کورے اینڈرسن کا لاٹھی چارج،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میں شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ سے انصاف ملے گا لیکن پی ٹی آئی اپنا مقدمہ لے کر عوام کی عدالت میں بھی آئی ہے ۔ قانونی فیصلے کچھ بھی ہوں، عوام کی تصدیقی مہر کے بغیر یہ فیصلے قبول نہیں ہوتے ، قانون نے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دیدی، مگر عوام نے بھٹو کو بری کر دیا۔

ٹیسٹ رینکنگ جاری، اظہر علی چھٹے، یونس خان ساتویں نمبر پر، ٹاپ ٹین باﺅلرز سے پاکستانی آﺅٹ، وہاب ریاض کی کیرئیر بیسٹ 20 ویں پوزیشن
انہوں نے کہا کہ آج بہاولپور میں عوام کی کچہری لگائی ہے اور کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے بہاولپور آئے ہیں جبکہ بہاولپور کے نوجوانوں نے تاریخ رقم کر دی ہے ۔