میں پریکٹس کر کے اچھا کھلاڑی بنا ،نواز شریف کرپشن کر کر کے اس کے ماہر بن گئے :عمران خان

میں پریکٹس کر کے اچھا کھلاڑی بنا ،نواز شریف کرپشن کر کر کے اس کے ماہر بن گئے ...
میں پریکٹس کر کے اچھا کھلاڑی بنا ،نواز شریف کرپشن کر کر کے اس کے ماہر بن گئے :عمران خان

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ میں پریکٹس کر کر کے اچھا کھلاڑی بنا اور نواز شریف کرپشن کر کر کے کرپشن کا ماہر بن گیا ۔

بہاولپور جلسے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان پریکٹس کر کر کے ماہر بنتا ہے ،جب میں کرکٹ کھیلتا تھا توپریکٹس کے دوران ایک وکٹ لگا کر باولنگ کرتا تھا ،اس عمل سے میری اتنی پریکٹس ہو گئی کہ ایک اوور میں تین بار اکیلی وکٹ کو نشانہ بنا لیتا تھا ۔عمران خان نے کہا کہ اسی طرح جو طالب علم اپنی پڑھائی کی بار بار دہرائی کرتا ہے وہ اچھا طالب علم بن جاتا ہے ،اسی طرح نواز شریف نے کرپشن کی اتنی پریکٹس کی کہ وہ کرپشن میں بہت زیادہ ماہر ہو گیا ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کرپشن میں اتنا زیادہ ماہر ہو گیا کہ اس کی کرپشن کا کبھی کسی کو پتہ نہیں چل سکتا تھا ،ہم دو سو سال بھی کوشش کرتے تو پتہ نہیں چلتا کہ شریف خاندان نے اربوں روپے کی جائیدادیں کس طرح بنائیں ۔

مزید : قومی


loading...