گزشتہ دو سال میں منشیات کے عادی 2ہزار افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی: اے این ایف

گزشتہ دو سال میں منشیات کے عادی 2ہزار افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی: اے این ...
گزشتہ دو سال میں منشیات کے عادی 2ہزار افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی: اے این ایف

  


اسلام آباد (اے پی پی) اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) نے گزشتہ دو سال کے دوران 2ہزار سے زائد منشیات کے عادی افراد کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے ۔

اے این ایف حکام کے مطابق ادارے کے تحت منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کیلئے قائم کئے گئے ماڈل سینٹرز میں 2015ء کے دوران 1210جبکہ 2016ء میں 835 افراد کا علاج کیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ منشیات بارے تمام تر معاملات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ منشیات کی لعنت سے نجات کے حوالے سے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے اس کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کیلئے جدید ترین مزاکز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...