عوام انصاف چاہتے ہیں توپی ٹی آئی کا ساتھ دیں، چوروں، ڈاکووں کو اقتدار میں نہیں لائیں گے:پرویز خٹک

عوام انصاف چاہتے ہیں توپی ٹی آئی کا ساتھ دیں، چوروں، ڈاکووں کو اقتدار میں ...
عوام انصاف چاہتے ہیں توپی ٹی آئی کا ساتھ دیں، چوروں، ڈاکووں کو اقتدار میں نہیں لائیں گے:پرویز خٹک

  


مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اگر انصاف چاہتے ہیں تو وہ تحریک انصاف کا ساتھ دیں، چوروں اور ڈاکووں کو دوبارہ اقتدار میں نہیں لائیں گے۔

گزشتہ دو سال میں منشیات کے عادی 2ہزار افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی: اے این ایف

تفصیلات کے مطابق تخت بھائی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے اپنے دور میں کرپشن سے پورا نظام برباد کردیا ہے جبکہ صوبے کے افسروں کو بھی کرپٹ بنایا ہے۔ہم نے صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لیے ساڑھے 3 سال جدوجہد کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج خیبر پختو نخو ا میں ملازمتیں میرٹ پر ہی دی جارہی ہیں ۔آج صوبے کی حالت پہلے کی نسبت بہت بہتر ہوئی ہے،پی ٹی آئی چورو ں کو اقتدار میں نہیں آنے دے گی۔

مزید : مردان


loading...