عمران خان سیاسی یتیم ہو گئے ، عدالت میں ثبوت نہیں پیش کرسکے:طلال چوہدری

عمران خان سیاسی یتیم ہو گئے ، عدالت میں ثبوت نہیں پیش کرسکے:طلال چوہدری
عمران خان سیاسی یتیم ہو گئے ، عدالت میں ثبوت نہیں پیش کرسکے:طلال چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی عمران خان عدالت میں ثبوت نہیں پیش کرسکے،جب سے انگلی کا سہارا خان صاحب سے چھنا ہے وہ سیاسی یتیم سے ہوگئے ہیں۔

عوام انصاف چاہتے ہیں توپی ٹی آئی کا ساتھ دیں، چوروں، ڈاکووں کو اقتدار میں نہیں لائیں گے:پرویز خٹک
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاناما کیس پر اپنے ہی لگائے گئے الزامات ثابت نہیں کرسکیں گے ،ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے وہی الزامات لگائے ہیں جو پاکستان پیپلزپارٹی نے لگائے تھے۔ہمارے ہاں شہری اوردیہاتی علاقوں میں کوئی فرق نہیں ،سب برابر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو جنوبی پنجاب سے زیادہ ووٹ ملتے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -