پانامہ اب پاجامہ بن چکا ہے، شیخ رشید کو پہنا دیا جائے گا، ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی: راناثناء اللہ

پانامہ اب پاجامہ بن چکا ہے، شیخ رشید کو پہنا دیا جائے گا، ملٹری کورٹس کی ...
پانامہ اب پاجامہ بن چکا ہے، شیخ رشید کو پہنا دیا جائے گا، ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی: راناثناء اللہ

  


فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر قانون راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے ڈھیٹ پن اوربے شرمی کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی،پاناما اب پاجامہ بن چکا ہے، شیخ رشید کو پہنا دیا جائے گا، ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیر قانون راناثناء اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ ن لیگ کی حکومت آئی تو پاکستان دیوالیہ ہونے جارہاتھا،اس کے بعد آسیب کا سایہ پاکستان پر چھا گیا،90کی دہائی میں پاکستان ایشین ٹائیگربننے جارہا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے نوازشریف سے متعلق انتہائی گھٹیا بات کی،سی پیک کا کریڈٹ کوئی نواز شریف سے نہیں چھین سکتا،نوازشریف2018 تک ملک کے وزیراعظم رہیں گے،شیخ رشید کے ڈھیٹ پن اوربے شرمی کی مثال پورے پاکستان میں نہیں ملتی،پاناما کا شکنجہ پاجامہ بن چکا ہے،شاہ محمود قریشی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی،پاناما اب پاجامہ بن چکا ہے، شیخ رشید کو پہنا دیا جائے گا، 2017ءالیکشن کا نہیں، منصوبوں کی تکمیل کا سال ہے، ملٹری کورٹس کی کارکردگی بہتر نہیں رہی۔

گھریلو ملازمہ طیبہ کو بازیاب کرالیا ،پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا

مزید : لاہور /اہم خبریں


loading...