بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ،آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر منتخب

بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ،آصف علی زرداری پاکستان ...
بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ،آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے،بلاول بھٹو چیئرمین جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے،بلاول بھٹو چیئرمین جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کا صدر منتخب کیا گیا ہے،فرحت اللہ بابر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل ہونگے،مولابخش چانڈیو کوسیکرٹری اطلاعات، سلیم مانڈوی والا کو فنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا ہے۔

بالوں پر بغیر کچھ لگائے سفید بال پھر سے کالے سیاہ کرنے کا آسان ترین آزمودہ قدرتی نسخہ

اسی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے،نیئربخاری پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹر ی جنرل ،حیدرزمان قریشی فنانس سیکرٹری،چودھری منظور احمد سیکرٹری اطلاعات منتخب کیے گئے ہیں،تمام عہدیداروں کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ۔
واضح رہے اس اجلاس میں سابق وزراءاعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے حصے میں تاحال کوئی عہدہ نہیں آیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -