’ہم نے آج تک کسی شخص کو ایسی شرمناک ترین حرکت کرتے نہیں دیکھا‘ بیوی کے بانجھ پن پر طیش میں آکر آدمی نے اس کے جسم میں ایسی چیز ڈال دی کہ سن کر ہی انسان کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

’ہم نے آج تک کسی شخص کو ایسی شرمناک ترین حرکت کرتے نہیں دیکھا‘ بیوی کے بانجھ ...
’ہم نے آج تک کسی شخص کو ایسی شرمناک ترین حرکت کرتے نہیں دیکھا‘ بیوی کے بانجھ پن پر طیش میں آکر آدمی نے اس کے جسم میں ایسی چیز ڈال دی کہ سن کر ہی انسان کانوں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہوجائے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)شوہروں کے بیویوں پر تشدد کی خبریں پسماندہ معاشروں کا خاصا ہیں لیکن اب نیپال کے ایک شوہر نے اپنی بیوی پر ظلم کی ایسی بھیانک داستان رقم کی ہے جس کی مثال شاید ہی دنیا میں کہیں اور ملے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ 38سالہ خاتون بانجھ تھی، جس پر اس کا شوہر اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ ایک روز اس نے ظلم کی انتہاءکرتے ہوئے روٹی بنانے والا لکڑی کا بیلن خاتون کی شرمگاہ میں ڈال دیا۔ خاتون تین روز تک درد سے بلبلاتی رہی۔ بالآخر وہ اسے لے کر بھارت آیا اور اترکھنڈ کے شہر ہلدوانی میں ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا۔

خاتون کا علاج کرنے والی ڈاکٹر سشیلا تیواری کا کہنا تھا کہ ”اس جوڑے نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی تھی۔ ہم نے ایکسرے کیا لیکن درد کی کوئی وجہ سمجھ نہ آئی۔ اس کے بعد 5سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے خاتون کے مکمل ٹیسٹ کیے تو معلوم ہوا کہ اس کے جسم میں 16انچ لمبا بیلن موجود تھا۔ لکڑی چونکہ ایکسرے میں ظاہر نہیں ہوتی اس لیے پہلے معلوم نہ ہو سکا۔ ہم یہ بیلن دیکھ کر حیران رہ گئے اور خاتون سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے اپنی دردناک کہانی سنائی اور بتایا کہ اس کے شوہر نے دھمکی دے رکھی ہے کہ اگر میں نے کسی کو اس چیز کے متعلق بتایا تو وہ اسے قتل کر دے گا۔خاتون موت کے منہ سے واپس آئی ہے اور اب بھی اس کی حالت انتہائی نازک ہے۔“رپورٹ کے مطابق شوہر اپنا جرم افشاءہونے پر ہسپتال سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...