بے وفا شوہر کی بیگم نے اس سے ایسا خوفناک انتقام لے لیا جو آج تک کسی بیوی نے نہ لیا ہوگا، پورے شہر کے سامنے ایسا کام کردیا کہ کوئی بھی مرد جان کر ہی توبہ کرلے

بے وفا شوہر کی بیگم نے اس سے ایسا خوفناک انتقام لے لیا جو آج تک کسی بیوی نے نہ ...
بے وفا شوہر کی بیگم نے اس سے ایسا خوفناک انتقام لے لیا جو آج تک کسی بیوی نے نہ لیا ہوگا، پورے شہر کے سامنے ایسا کام کردیا کہ کوئی بھی مرد جان کر ہی توبہ کرلے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شریک حیات کی بے وفائی پر عموماً خواتین روتی دھوتی ہیں اور چپ ہو کر بیٹھ جاتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے ہمسفر کی بے وفائی پر اس سے ایسا انتقام لیا ہے کہ جان کر ہی مرد کانپ جائیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹاﺅن واروک کی رہائشی لنڈا(Linda)نامی اس خاتون کو جب معلوم ہوا کہ اس کے شریک حیات گراہم (Graham)نے کسی اور خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں اور اس سے بے وفائی کر رہا ہے تو اس نے بدلہ لینے کی ٹھانی اور ایک پوسٹر ڈیزائن کرکے اس کی درجنوں کاپیاں پرنٹ کروا لیں۔

رپورٹ کے مطابق اس پوسٹر پر سب سے اوپر ایک دل بنا ہوا ہے۔ اس دل کے اوپر گراہم کا نام لکھا ہوا ہے اور اس رسی کے ذریعے دل کو پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔ نیچے تحریر میں لکھا ہے کہ ”اگر وہ اتنی ہی اچھی ہے تو رہو اس کے پاس، میں نے تمہاری مرسیڈیز کی چابیاں نہر میں پھینک دی ہیں، گھر کے تالے تبدیل کر دیئے ہیں اور تمام کریڈٹ کارڈز خالی کر دیئے ہیں۔ نیا سال مبارک۔“ اس کے نیچے لنڈا کا نام درج ہے۔ لنڈا نے یہ تمام پوسٹر پورے واروک ٹاﺅن میں بجلی کے کھمبوں کے ساتھ لٹکا دیئے۔ یوں اس نے گراہم کو پورے قصبے کے سامنے شرمندہ کر دیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین بڑی تعداد میں ان پوسٹرز کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تاحال لنڈا اور گراہم دونوں کی شناخت سامنے نہیں آ سکی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...