اسرائیل کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر کہ مغربی دنیا بھی اسرائیل کی اصلیت جان گئی

اسرائیل کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر کہ ...
اسرائیل کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے آگیا، ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر کہ مغربی دنیا بھی اسرائیل کی اصلیت جان گئی

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل ایسی ناخلف اولاد ہے کہ اپنے پیدا کرنے والے ممالک کو بھی معاف نہیں کرتا اور ان کی حکومتوں میں بھی اپنی مرضی کے آدمی لانے کے لیے سازشیں کرتا رہتا ہے۔ اس کی برطانیہ میں کی گئی ایسی ہی ایک سازش منظرعام پر آ گئی ہے جس نے دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس سازش میں اسرائیل کے لندن سفارتخانے نے فارن آفس ڈپٹی سرایلن ڈنکین سمیت کئی وزراءکو عہدوں سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کی، جس کی ویڈیو الجزیرہ ٹی وی منظرعام پر لے آیا ہے۔

یہ ویڈیو لندن کے ایک ہوٹل میں بنائی گئی ہے جہاں اسرائیلی سفارتخانے میں متعین خفیہ ایجنسی کا اہلکار شی میسود برطانوی لیبر پارٹی کے ایم پی جان ریان اور پارٹی کی ایک خاتون کارکن ماریہ سٹریزولو سے ملاقات کرتا ہے اور انہیں ایلن ڈنکین کو عہدے سے ہٹانے کے متعلق اپنی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتا ہے۔ وہ نہیں جانتا کہ ماریہ سٹریزولو دراصل ایک رپورٹر ہوتی ہے جو لیبرپارٹی کی کارکن کے روپ میں اس کے سامنے موجود ہوتی ہے۔ ان کے سامنے شی میسود کہتا ہے کہ ”ایلن ڈنکین بہت اسرائیل کے لیے بہت مسائل کھڑے کر رہا ہے اس لیے ہم اسے ہٹانا چاہتے ہیں۔“ اس کے علاوہ بھی وہ وزراءکی ایک فہرست کی بات کرتا ہے جنہیں اسرائیل عہدوں سے ہٹانا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شی میسود کہتا ہے کہ ”میں نے 10لاکھ پاﺅنڈ کی رقم حاصل کر لی ہے تاکہ اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والے لیبر پارٹی کے ایم پیز کو اسرائیل کے دورے پر لیجاﺅں۔“ وہ اس ملاقات میں لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کاربائن کا بھی تمسخر اڑاتا ہے اور اس کے حامیوں کو خطرناک قرار دیتا ہے۔لندن میں اسرائیل کے سفیر مارک ریگیو نے ویڈیو سامنے آنے پر سر ایلن سے معافی مانگ لی ہے۔ تاہم برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن کے ترجمان نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”اسرائیلی سفیر کو معافی مانگنی چاہیے اور واضح کرنا چاہیے کہ شی میسود کے خیالات اسرائیلی سفارتخانے یا حکومت کی عکاسی نہیں کرتے۔“

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

مزید : بین الاقوامی


loading...