اس امریکی اداکارہ نے اردو میں ایک ایسا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا کہ پاکستانی تو کیا پوری دنیا کے لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

اس امریکی اداکارہ نے اردو میں ایک ایسا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا کہ ...
اس امریکی اداکارہ نے اردو میں ایک ایسا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا کہ پاکستانی تو کیا پوری دنیا کے لوگ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

  


پراگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ملک میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو ہم روز دیکھتے ہیں لیکن کبھی ان پر توجہ نہیں دیتے، لیکن وہی چیز جب کوئی غیرملکی دیکھتا ہے اور اس کا نوٹس لے کر اسے غیرمعمولی اہمیت دیتا ہے تو اچانک ہمیں بھی اپنے ماحول میں ہی پائی جانے والی اس چیز کا احساس ہوتا ہے جیسے ہم نے بھی وہ پہلی بار دیکھی ہو۔ بالکل اسی طرح جمہوریہ چیک کا فوٹوگرافر پیٹرجان جیرکا پاکستان آیا اور اس نے یہاں ”افشاں براﺅن مہندی“ کے پیکٹ دیکھے۔ ہم آئے روز اس مہندی کے پیکٹ دیکھتے ہیں لیکن کبھی غور نہیں کیا کہ اس پر جس خاتون کی تصویر بنی ہوئی ہے وہ کون ہے۔ لیکن پیٹر جان نے اس خاتون کو پہچان لیا کہ یہ امریکی اداکارہ الیشا سلورسٹون کی تصویر ہے۔

اس نے سوشل میڈیا پر اس پیکٹ کی تصویر شیئر کی جو الیشا سلور سٹون تک بھی پہنچ گئی۔ ویب سائٹ Parhlo.comکی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاﺅنٹس پر یہ تصویر شیئر کی اور لوگوں سے پوچھا کہ یہ کس چیز کا پیکٹ ہے اور اس پر یہ کیا لکھا ہے؟بہت سے لوگوں نے اسے جواب دیا جن میں سے اکثر نے اردو زبان میں لکھے ”افشاں براﺅن مہندی“ کو فارسی اور عربی زبانوں کے الفاظ سمجھا۔ ایک بھارتی صارف بیچ میں کود پڑا اور اسے اپنے ملک سے منسوب کر دیا لیکن پھر ایک صارف آیا جس نے اداکارہ کو بتایا کہ یہ پاکستان کی قومی زبان اردو ہے اور یہ مہندی کے پیکٹ کی تصویر ہے جو پورے پاکستان میں خواتین ہاتھوں کی سجاوٹ کے لیے بکثرت استعمال کرتی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...