پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کافنانس سیکرٹری منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر ہے:سلیم مانڈوی والا

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کافنانس سیکرٹری منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر ...
پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کافنانس سیکرٹری منتخب ہونا میرے لئے باعث فخر ہے:سلیم مانڈوی والا

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کاسیکرٹری فنانس منتخب ہونا میرے لئے فخر کا باعث ہے۔

بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین ،آصف علی زرداری پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر منتخب

تفصیلات کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والانے پیپلزپارٹی کا سیکرٹری فنانس منتخب کئے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے قابل سمجھا۔پارٹی کی قیادت نے مجھے اس عہدے سے نواز کر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کو لے کرآگے چل رہی ہے۔جبکہ ہماری پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہر قدم پر غریبوں کے حقو ق کیلئے آواز بلند کی ہے۔

مزید : اسلام آباد


loading...