عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ،ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں:مریم اورنگزیب

عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ،ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں:مریم اورنگزیب
عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ،ہمیشہ جھوٹ بولتے ہیں:مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں اور انہوں نے پوری زندگی صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خطاب کے رد عمل میں وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان صرف جلسوں اور کنٹینر پر عدالت لگانے کے عادی ہیں جب کہ عدالتیں حقائق اور ثبوتوں کی بنا پر فیصلے دیتی ہیں جو عمران خان کے پاس نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ عمران خان نے پوری زندگی صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی ہے وہ ایک بار پھر اپنے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہو رہے ہیں وہ بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں کیونکہ وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

نواز شریف 30 سالہ محنت سے کرپشن میں ماہر ہو گئے، جھوٹ بول بول کر موٹر گینگ کی شکلیں بدل گئیں، پانامہ میں انصاف مل گیا تو کسی طاقتور کو عوام کا پیسہ چوری کرنے کی جرات نہیں ہو گی: عمران خان

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو کچھ سمجھ نہیں آرہا کہ وہ کیا کہیں اور کہاں جائیں وہ مریم نواز سے خوفزدہ ہیں اور ان سے متعلق بیانات دیتے ہیں جب کہ انہیں اس عمر میں خواتین کا احترام کرنا چاہے۔

مزید : قومی


loading...