عراقی فورسز کی داعش کیخلاف پیشرفت،دریائے دجلہ کے کنارے پہنچ گئیں ، 2خود کش دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق

عراقی فورسز کی داعش کیخلاف پیشرفت،دریائے دجلہ کے کنارے پہنچ گئیں ، 2خود کش ...
عراقی فورسز کی داعش کیخلاف پیشرفت،دریائے دجلہ کے کنارے پہنچ گئیں ، 2خود کش دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق

  


بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عراقی فورسز کی داعش کیخلاف پیشرفت،دریائے دجلہ کے کنارے پہنچ گئیں ہیں جبکہ 2خود کش دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق عراق کے دارلحکومت کے مشرقی حصے میں 2کاربم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 20افراد جان بحق ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلا بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے جو شیعہ اکثریتی ضلع جمیلہ میں کیا گیا تھا اس میں 13افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کشمیری نوجوان بے خوف، موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ،گرمیوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے جس کیلئےتیار رہنا ہوگا: بھارتی تحقیقاتی کمیشن

دوسرا خودکش بم دھماکہ بھی شیعہ اکثریتی ضلع بلدیت میں ہوا ہے جس میں7افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں،یہ دھماکہ پہلے حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا جس کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...