اسرائیل کے شہر یروشلم میں ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا،4 افراد ہلاک

اسرائیل کے شہر یروشلم میں ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا،4 افراد ...
اسرائیل کے شہر یروشلم میں ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا،4 افراد ہلاک

  


یروشلم (ڈیلی پاکستان ان لائن)اسرائیل کے شہر یروشلم میں ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں پر ٹرک چڑھا دیا،4 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یروشلم میں ایک ڈرائیور نے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے،جائے وقوعہ پر موجود طبی عملے کے مطابق اس واقعے میں تین خواتین اور ایک مرد ہلاک ہوا اور کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے، عینی شاہد ایک بس ڈرائیور نے بتایا کہ کچھ لوگوں کو کچلنے کے بعد ڈرائیور مزید لوگوں کو کچلنے کے لیے ٹرک کو ریورس کر رہا تھا۔

اسرائیلی پولیس کے سربراہ رونی الشیچ نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آور کا تعلق مغربی یروشلم کی عرب آبادی والے علاقے سے تھا۔

کشمیری نوجوان بے خوف، موت کو گلے لگانے کے لیے تیار ،گرمیوں میں کچھ بڑا ہونے والا ہے جس کیلئےتیار رہنا ہوگا: بھارتی تحقیقاتی کمیشن

خیال رہے کہ اس واقعے سے پہلے اکتوبر 2015 سے فلسطینیوں یا عرب اسرائیلیوں کی جانب سے چاقو کے حملوں اور گاڑیوں سے کچلنے کے واقعات میں 35 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...