شہری کی ڈاکووں پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک،3افرادزخمی

شہری کی ڈاکووں پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک،3افرادزخمی
شہری کی ڈاکووں پر فائرنگ،ایک ڈاکو ہلاک،3افرادزخمی

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو ہلاک اور راہگیروں سمیت3افراد کو زخمی کردیاہے۔

وہ شرمناک نوکری جس میں آپ کوپانچ لاکھ روپے ماہوار تنخواہ ملے گی لیکن پھر بھی آپ یہ کام نہیں کرناچاہیں گے

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے طارق روڈ پر شہری نے اس وقت ڈاکووں پر گولیاں برسا دیں جب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہلا ک اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ 2راہگیر بھی گولیوں کی ز د میں آکر شدید زخمی ہوگئے ۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ہلاک ہونیوالے ڈاکو سے اسلحہ برآمد کرکےلاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اور زخمی راہگیروں سمیت ڈاکو کے ساتھی کو تویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

ایس طاہر نورانی کا کہناہے کہ عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق شہری بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کوقیمتی اشیا سے محروم ہونے سے بچالیا ہے۔تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید : کراچی


loading...