بھارتی ادا کار اوم پوری کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ، سر میں زخم لگنے کاانکشاف

بھارتی ادا کار اوم پوری کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ، سر میں زخم ...
بھارتی ادا کار اوم پوری کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ، سر میں زخم لگنے کاانکشاف

  


ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ادا کار اوم پوری کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کے سر پر زخم کا نشان ملا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار اوم پوری کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، کوئی حادثہ ہوا یا انھیں قتل کیا گیا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے موت کی وجہ نہیں بتائی، سر میں زخم کا انکشاف ہوا ہے۔

سوامی اوم نے سلو بھائی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیدیا

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ڈرائیور سے تفتیش کرلی، اوم پوری کے بیٹے اور اہلیہ سے بھی پوچھ گچھ کا امکان ہے۔

مزید : تفریح


loading...