سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی،مبینہ دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی،مبینہ دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد
سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی،مبینہ دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

بیت اللہ کے سامنے ہوٹل کے ہلال میں ایک خصوصی کمرہ کس لئے بنایا گیا ہے؟جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے راولپنڈی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردکو گرفتار کیاہے جس کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے،زیر حراست ملزم کے قبضے سے بارود، ڈیٹونیٹرز،الیکٹرونکس ڈیوائسزاور بال بیرنگ برآمدبھی برآمد کئے گئے ہیں۔ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کاکارکن سعد گل ہے اور حساس ادارے کو نشانہ بناناچاہتاتھا۔

تاہم پولیس نے ملزم کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...