حکومت کوآئندہ 6 ماہ میں4ارب 30 کروڑڈالرکی ادائیگیاں کرنی ہیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پاکستان کو آئندہ 6 ماہ میں4ارب 30 کروڑڈالرکی ادائیگیاں کرنی ہیں جس میں تین ارب30کروڑ ڈالرکی رقم پرایک ارب ایک کروڑڈالرسود کی مد میں اداکرنے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان نے اسلامک بینک کو 39کروڑ ڈالر کا مختصر مدتی قرض واپس کیا جانا ہے جبکہ عالمی بینک،اے ڈی بی،اوپیک،ای سی اواور ڈیفیڈ کوایک ارب 30کروڑ ڈالرادا کرنے ہیں اس کے علاوہ چین،فرانس،جرمنی،جاپان،امریکہ اورسعودی عرب کوایک ارب63کروڑ ڈالرادا کرنے ہیں۔