2013ء سے اب تک سسٹم میں 7759میگاواٹ بجلی کااضافہ

2013ء سے اب تک سسٹم میں 7759میگاواٹ بجلی کااضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) موجودہ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لئے شروع کئے جانے والے مختلف منصوبوں پر کام تیز کر دیا ہے، 2013ء سے اب تک سسٹم میں 7759میگاواٹ بجلی کااضافہ کیا گیا ہے، 8600گرڈ سٹیشنز میں سے 5279سے زائدگرڈ سٹیشن پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی جبکہ واجبات کی وصولی، بجلی چوری کی روک تھام اور زائد بلنگ کے مسئلہ کے حل کے لئے بھی مثبت اقدامات کے اثرات سامنے آ رہے ہیں ۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے برسر اقتدار آنے کے بعد بجلی کی پیداوار کے لئے کوئلے ، پانی ، ہوا اور شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں پر کام کاآغاز کیاہے ۔ اب تک جو منصوبے مکمل ہوئے ان میں 56.40میگاواٹ کا زیڈ ای پی ایل ونڈ پاور پراجیکٹ ، 96 میگاواٹ کا جناح ہائیڈل پاور پراجیکٹ، 17.4میگاواٹ کا گومل زام پاور پراجیکٹ، 130میگاواٹ کا دوبیر خوڑ ہائیڈل پاور پراجیکٹ، 380.75میگاواٹ کا اوچ ٹو تھرمل پاور پراجیکٹ، 10.50میگاواٹ کا ڈیوس تھرمل پاور پراجیکٹ، 26.60میگاواٹ کا جے ڈی ڈبلیو ٹو بیگاس پراجیکٹ ، 26.35 میگاواٹ کا جے ڈی ڈبلیو تھری بیگاس پراجیکٹ شامل ہیں
، 49.50 میگاواٹ کا ٹی جی ایف ونڈ پاور پراجیکٹ، 49.50میگاواٹ کا ایف ایف سی ای ایل ٹو ونڈ پاور پراجیکٹ، 747میگاواٹ کا گڈو تھرمل پاور پراجیکٹ، 30 میگاواٹ کا رحیم یار خان ملز لمیٹڈ بیگاس پراجیکٹ، 50میگاواٹ کا ایف ایف ای ایل ون ونڈ پراجیکٹ، 100 میگاواٹ کاقائد اعظم سولر پراجیکٹ، 425میگاواٹ کا نندی پور پاور پراجیکٹ، 52.80میگاواٹ کا سیپ ہائر ونڈ پاور پراجیکٹ، 62.50میگاواٹ کا چنیوٹ پاور لمیٹڈ بیگاس پراجیکٹ ،100میگاواٹ کا اپالو سولر، 100میگاواٹ کا بیسٹ گرین سولر پاور پراجیکٹ، 100میگاواٹ کا کریسٹ انرجی سولر پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ کا میٹرو ونڈ پاور پراجیکٹ، 50 میگاواٹ کا یونس ونڈ پاور پراجیکٹ، 30 میگاواٹ کا ٹپال ونڈ پاور پراجیکٹ

مزید :

کامرس -