موسم سرما کے باوجود سمندری خوراک کی برآمدات کا سلسلہ جاری

موسم سرما کے باوجود سمندری خوراک کی برآمدات کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) موسم سرما کے باوجود ملک سے سمندری خوراک کی برآمدات کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ ٹرالرزاونرزاینڈفشرمین ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرما میں عمومی طورپرفشنگ کی سرگرمیوں میں کمی آجاتی ہے خصوصاً دسمبراورجنوری میں بیشتر مچھیرے سردموسم کے باعث گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اس کے باوجود فشنگ کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں اگرچہ ان سرگرمیوں میں موسم گرما کے مقابلے میں نمایاں کمی آجاتی ہیں۔
ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق رواں سال جولائی سے لیکرنومبرتک کے عرصہ میں پاکستان نے سمندری خوراک کی برآمدات سے 165.943ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6.37فیصد کم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں مچھلیوں اوردیگرسمندری خوراک کی بلحاظ حجم برآمدات میں 11.41فیصد اضافہ ہواہے۔

مزید :

کامرس -