صرف پاکستان ہی نہیں ، امریکا نے ان مظلوم مسلمانوں کی امداد بھی بند کر دی ، آخر کیوں؟ جانئے

صرف پاکستان ہی نہیں ، امریکا نے ان مظلوم مسلمانوں کی امداد بھی بند کر دی ، آخر ...
صرف پاکستان ہی نہیں ، امریکا نے ان مظلوم مسلمانوں کی امداد بھی بند کر دی ، آخر کیوں؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کر کے سکیورٹی معاونت کی مد میں ادا کی جانے والی رقم دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تو 20 کروڑ سے زائد افراد کا مضبوط ملک ہے اور امریکی امداد کے بغیر بھی گزارہ کر سکتا ہے لیکن امریکا کی سفاکیت دیکھئے کہ زندگی کا ہر دن تکلیف میں گزارنے والے مظلوم فلسطینیوں کی امداد بند کرتے ہوئے بھی اسے ذرا رحم نہیں آیا۔
مڈل ایسٹ آئی نے نیوز ویب سائٹ Axiosکے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے اقوام متحدہ کی اس ایجنسی کا ساڑھے 12 کروڑ ڈالر کا فنڈ منجمد کر دیا ہے جو فلسطینی پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرنے کا کام کرتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی یہ بیان دے چکے تھے کہ وہ فلسطینیوں کو دی جانے والی امداد روکنا چاہتے ہیں ۔
ویب سائٹ Axios نے تین مغربی سفارتکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امدادی رقوم یکم جنوری کو جاری کی جانا تھیں لیکن امریکی حکومت کے فنڈز روکنے کے فیصلے کے بعد یہ رقوم جاری نہیں کی گئی ہیں ۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے جن ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے ان کا بھی یہ ضرور کہنا ہے کہ جنوری کے وسط تک امداد روکنے کا فیصلہ سامنے آسکتا ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی امن کی بات چیت میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتے لہٰذا امریکی کی جانب سے انہیں دی جانے والی امداد بند کر دی جائے گی ۔