کویتی طیارہ امریکا میں حادثے کا شکار ٗ مسافر محفوظ
کویت سٹی (این این آئی)کویت ائیرویز کا مسافر طیارہ نیویارک میں جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے رن وے پراڑان بھرتے ہوئے ایک اور طیارے سے ٹکرا گیا۔کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا ہے اور تمام مسافروں کو متبادل انتظامات تک ایک ہوٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیاکہ امریکا کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید سرد موسم کی وجہ سے متعدد ہوائی اڈے بند کریے گئے ہیں اور قریباً 3ہزار 300پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ان میں زیادہ تر جے ایف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے منسوخ کی ہیں اس سے قبل جے ایف ایئرپورٹ حکام نے بھی جمعہ کی شب یہ اطلاع دی تھی کہ شدید موسمی حالات کی وجہ سے تمام بین الاقوامی اور مقامی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔