شمالی کوریا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات میں اعلیٰ سطحی وفد شریک ہو گا، جنوبی کوریا
سیؤل(این این آئی)جنوبی کوریائی حکومت نے واضح کیا ہے کہ اگر اگلے ہفتے کے دوران شمالی کوریا کے ساتھ سرحدی مقام پر مذاکرات طے پاتے ہیں تو اِس میں اعلیٰ سطحی وفد شرکت کرے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس وفد کی قیادت جنوبی کوریا کے اتحاد کے لیے مقرر وزیر کریں گے۔ شمالی کوریا نے مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی تو یہ اگلے منگل کو دونوں ملکوں کی سرحد پر واقع قصبے پانمْنجوم میں ہوں گے۔
اس سے قبل جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں نے تقریباً دو برسوں بعد ہنگامی ہاٹ لائن بحال کی ہے۔ ان مذاکرات میں سب سے اہم سرمائی اولمپکس میں ٹیم اور اہلکاروں کی تعداد کا تعین کرنا ہے۔
امریکا نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست جمعرات چار جنوری کو دی تھی، تاہم روس اور دیگر رکن ریاستیں اجلاس طلب کرنے کی وجوہات سے مطمئن نہیں تھیں۔