ایران میں 5.1شدت کا زلزلہ اورآفٹرشاکس سے 50افرادزخمی
تہران(این این آئی)مغربی ایران میں5.1شدت کے زلزلے میں زخمی افراد کی تعداد 50ہوگئی ،غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق ایک روزقبل ایران کے متاثرہ علاقے میں زلزلے کے5 آفٹرشاکس محسوس کیے گئے
جن کی شدت2 اعشاریہ 7 سے 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے جھٹکے قصریں شیریں اورگلان غرب میں بھی محسوس کیے گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دس شدید زخمیوں کو کرمان شاہ کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دیگر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔