پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کی ڈیڈ لائن ختم، طاہر القادری نے مشاورت کیلئے اہم رہنماوں کو بلا لیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ ماڈل سے متعلق کمیشن رپورٹ پر پاکستان عوامی تحریک کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے مگر رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کے استعفے نہیں آئے، جس کے لئے اگلے لائحہ عمل کےلئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے اگلے لائحہ عمل کے لئے دیگر پارٹی قیادت سے رابطے شروع کر دئیے
پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی، جس میں ملک کی تمام بڑی اپوزیشن جماعتیں بھی شامل تھیں، کی جانب سے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے استعفوں کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی ہے۔ طاہر القادری نے اہم رہنماوں کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا ہے وہ اتحادیوں سے مشاورت کے لئے ٹیلی فونک رابطے بھی کر رہے ہیں۔ سٹیئرنگ کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل 3 بجے منہاج القرآن مرکز میں ہو گا۔