انجلینا کی فلم میلفیسنٹ ٹو کی عکسبندی 16 اپریل کو شروع ہو گی
لاس اینجلس (اے پی پی ) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی نئی فلم میلفیسنٹ کی عکسبندی 16 اپریل کو لندن میں شروع ہو گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’میلفیسنٹ ٹو‘‘ کی ہدایات جواچیم رونینگ دیں گے،جس میں 42 سالہ اداکارہ انجلینا مرکزی کردارادا کریں گی۔واضح رہے کہ فلم ’’میلفیسنٹ ٹو‘‘2014 ء میں بننے والی فلم ’’میلفیسنٹ ‘‘ کا سیکوئل ہے جس نے باکس آفس پر 750 ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا۔