کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کروں گی‘تاپسی پنو
ممبئی (نیٹ نیوز) 30 سالہ اداکارہ تاپسی پنو کی شادی کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔تاہم تاپسی پنو نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس طرح شادی نہیں کریں گی کہ ان کی شادی ہندوستانی میڈیا کی خبروں میں چھائی رہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی۔ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے تاپسی پنو نے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی کرکٹر، اداکار، ڈائریکٹر اور کاروباری شخص سے ملاقاتیں نہیں کیں، اور نہ ہی وہ ایسے افراد سے شادی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق اگرچہ اس وقت ہندوستان میں شادیوں کا موسم ہے، مگر وہ یہ واضح کرنا چاہتی ہیں کہ ان کی شادی میں شور شرابا یا بھارتی میڈیا میں چرچہ اس لیے نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ کسی کرکٹر یا بزنس مین سے شادی نہیں کریں گی۔خیال رہے کہ 30 سالہ تپسی پنو کے ڈینمارک کے بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیس بوئے کے ساتھ تعلقات کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے کی جا رہی ہیں۔