سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو فون پر تنگ کرنے والا شخص گرفتار

سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو فون پر تنگ کرنے والا شخص گرفتار
 سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کو فون پر تنگ کرنے والا شخص گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی کوفون پر پریشان کرنے والے شخص کو مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ سے بدتمیزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خبریں ہیں کہ وید کمار میتی نامی کا ایک شخص سارہ کو فون کر کے پریشان کر رہا تھا۔ وہ انہیں شادی کیلئے پرپوز کرتا تھا۔سچن ٹنڈولکر کے اہلخانہ نے ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن میں ملزم کے خلاف شکایت کی تھی، جس کے بعد پولیس جانچ میں مصروف ہو گئی اور فون ٹاور کے لوکیشن کو ٹریک کرتے ہوئے ملزم کو مغربی بنگال کے ایسٹ مدناپور میں واقع مہساڈول علاقہ سے دبوچ لیا۔ فی الحال پولیس اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم دیو کمار میتی پیشہ سے ایک آرٹسٹ ہے۔ اس کا دعوی ہے کہ وہ سارا ٹنڈولکر سے محبت کرتا ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش میں بتایا ہے کہ کچھ مہینہ قبل ہی وہ کسی کام سے ممبئی آیا تھا، تبھی اسے سارہ ٹنڈولکر کا نمبر ملا اور وہ انھیں فون کرنے لگا۔